وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی بیٹیوں کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے آج کہا
کہ وہ کھیل اور خلائی ریسرچ سمیت ہر میدان میں مردوں کے ساتھ قدم سے قدم
ملا کر چل رہی ہیں اور اپنی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔مسٹر نریندرمودی نے آٹھ مارچ كو منائے جانے والے 'بین الاقوامی یوم خواتین'
کی مناسبت سے خواتین کی تعریف کرتے
ہوئے ایک نظم پڑھی جس کی دو لائنیں
تھیں " خواتین، وہ طاقت ہیں، مضبوطی ہیں، وہ ہندوستان کی عورت ہے، نہ زیادہ
میں، نہ کم میں، وہ سب میں برابر کی بھاگیداری ہیں "۔
آل انڈیا ریڈیو کے پروگرام 'من کی بات' میں مسٹر مودی نے گزشتہ دنوں
ایشیائی رگبی ویمنس ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے ملک کی خاتون
کھلاڑیوں کو مبارکباد دی تھی۔